ایئر ڈیفنس دشمن کی ہر مہم جوئی کا جواب دینے کیلئے تیار ہے : آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ایئر ڈیفنس بارڈ پر دشمن کی ہرمہم جوئی کا جواب دینے کیلئے تیار ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے انٹیگریٹڈ ایئرڈیفنس بیٹل مینجمنٹ سینٹر کا افتتاح کر دیا، اس موقع پر کمانڈر آرمی ایئرڈیفنس لیفٹیننٹ جنرل حمودالزمان خان نے ایئرڈیفنس بیٹل مینجمنٹ اور سینٹر کے امور سے متعلق بریفنگ دی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان آرمی ایئر ڈیفنس جدیدترین ویپن سسٹم سے لیس ہے، سینٹر ایئر ڈیفنس سے متعلق مختلف امور، کمانڈ کو مربوط بنائےگا،
سمولیٹرکمپلیکس میں جدیدترین سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔
آرمی چیف نے آرمی ایئرڈیفنس کی کارکردگی اور کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ چندسالوں میں آرمی ایئرڈیفنس نے نمایاں کارکردگی کامظاہرہ کیا ایئرڈیفنس بارڈر پربدشمن کی ہر مہم جوئی کاجواب دینےکیلئےتیارہے۔
آرمی چیف نے ایئرڈیفنس کی مہارتوں اور آپریشنل تیاریوں پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ چیلنجز سے بہتر طور پر نمٹنےکیلئےمربوط تعاون ضروری ہے مستقبل کےجنگی چیلنجز سے نمٹنےکیلئےآپسی ربط کو مستحکم کرنا ہو گا۔


















