Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پیسوں کےخاطر انٹرنیشنل کھلاڑیوں نےاپنا ڈی این اے تبدیل کردیا : رمیز راجہ

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجا نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم بھاگ گئی، انگلینڈ کے نہ آنے کا کوئی جواز ہی نہیں ‏بنتا تھا ، دونوں دورے منسوخ ہونے سے سب سے زیادہ نقصان ہمارا ہوا ہے ۔
انگلینڈ سے کہا کہ ہم کیسےیقین کرلیں کہ ‏‏2022میں ٹیم بھیجیں گے؟
پاکستانی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے رمیز راجا نے کہا کہ دونوں بورڈزکے پاس بہت ‏آپشن تھے ، ای سی بی کو کہا کہ دوسری ٹیم بھیج دیں یاآئندہ کی تاریخیں دے دیں، نیوٹرل سیکیورٹی والوں نےکہا ایسی ‏سیکیورٹی کہیں نہیں دی جاتی جیسی پاکستان میں دی گئی ، فارمولہ اورفٹ بال میچزمیں بھی ایسی سیکیورٹی ‏نہیں دی جاتی۔ ‏
انہوں نے کہا کہ کھلاڑی بڑے بڑے ایونٹس سے جڑے ہیں، وہاں پیسے زیادہ ملتے ہیں، انٹرنیشنل پلیئرز دباؤ میں ‏جکڑے ہوئے ہیں، لیکن وہ بتاتےنہیں پیسوں کےخاطرانٹرنیشنل کھلاڑیوں نےاپناڈی این اےتبدیل کردیا، آسٹریلوی ‏کھلاڑی ہنس ہنس کربھارت سےمیچ کھیلتےہیں ۔
‏رمیز راجا نے کہا کہ 20سال سے پاکستان ٹیم کی پرفارمنس کو دیکھتا ہوا آرہا ہوں پاکستان ٹیم کواس حدتک ‏سمجھ گیا ہوں کہ ہارنے اور جیتنےکا بتا سکتا ہوں ۔
وزیراعظم کہیں یا نہ کہیں میں قومی ٹیم کوبہترکروں گا قومی ‏ٹیم کے پاس اپنی پرفارمنس کیلئےایک ماہ کاوقت ہے ، وزیراعظم عمران خان سےکھلاڑیوں کی ملاقات ایک اہم قدم ‏ہے لیجنڈ کرکٹرزکےساتھ بھی کھلاڑیوں کا سیشن ایک اچھی تجویز ہے۔
بابراعظم سمیت پوری ٹیم کو وزیرآعظم نے کہا ‏جیتنے کیلئے میچ کھیلناہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button