Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

مارلی بون کرکٹ کلب (ایم سی سی) نے کرکٹ سے لفظ ’بیٹسمین‘ کو ختم کردیا

ایم سی سی نے کرکٹ کے کھیل کو غیرجانبدار بنانے کے لیے لفظ بیٹسمین کو ختم کردیا۔
کمیٹی کا کہنا ہے کہ ویمنز کرکٹ میں ’بیٹر‘ جبکہ مینز میں کرکٹ میں ’بیٹسمین‘ کا لفظ استعمال ہوتا ہے، جس سے صنفی امتیاز نمایاں ہوتا ہے۔
اپنی ٹوئٹ میں ایم سی سی کا کہنا ہے کہ اس لیے کرکٹ کے کھیل سے بیٹسمین کو فوری طور پر خارج کیا جارہا ہے۔کرکٹ کے قوانین کے نگراں ایم سی سی نے مزید کہا کہ فیصلہ مینز اور ویمنز کرکٹ میں برابری لانے کے لیے کیا گیا ہے۔
قبل ازیں ویمن کرکٹ میں پہلے ہی ’بیٹر‘ کی اصطلاح رائج تھی۔واضح رہے کہ مارلی بون کرکٹ کلب کو 1787 کے بعد سے کرکٹ کے قوانین میں تبدیلی کا اختیار حاصل ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button