Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

فیڈرل بورڈ نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبہ کی پروموشن کی پالیسی جاری کردی

فیڈرل بورڈ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نویں اور دسویں کےلازمی مضامین میں نمبر اختیاری مضامین کے مارکس کی بنیاد پر ملیں گے، گیارہویں اور بارہویں کے لازمی مضامین میں بھی نمبر اختیاری مضامین کے مارکس کی بنیاد پر ہی دیے جائیں گے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ لازمی مضامین میں 5 فیصد اضافی نمبر بھی دیے جائیں گے، جب کہ فیل ہونے والے تمام طلبہ کو 33 فیصد نمبر دے کر پاس کر دیا جائے گا، پریکٹیکل والے مضامین میں طلبہ کو 50 فیصد نمبر دیے جائیں گے اور پریکٹیکل مضامین میں باقی 50 فیصد نمبر تھیوری کی بنیاد پر دیے جائیں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق امتحانات میں غیر حاضر طلبہ کو غیر حاضر تصور کیا جائےگا۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہےکہ پالیسی سے ہٹ کر کسی بھی کیس میں فیصلے کا اختیار چیرمین بورڈ کو ہوگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button