وزیر اعظم سے ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کی ملاقات، تجربات سے آگاہ کیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی، جس میں وزیراعظم نے ٹیم کو مشورے دیے اور ان کا مورال بلند کرنے کے ساتھ ساتھ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اپنے تجربات سے آگاہ کیا۔
تحریک انصاف کے سینٹر فیصل جاوید نے بتایا کہ وزیراعظم نےٹیم کو کہا کہ نبیﷺ کی زندگی سے سیکھنا ہے، پیسےکی لالچ میں ضمیرکا سودا نہیں کرنا ، جو ذہنی طور پر ہار مانتا ہے وہ ہار جاتا ہے۔
وزیراعظم نےٹیم کامورال بلندکیا اور مشورےبھی دیئے، وزیراعظم نے کہا ہے لڑنا ہے اور پوری محنت کرنی ہے ، سلیکشن میں کوئی رشتہ داری نہیں دیکھی جاتی جب انسان محنت کرتا ہے تو اللہ کامیابی دیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ سےمتعلق رمیز راجہ پلان کر رہے ہیں ، پاکستان میں بےپناہ ٹیلنٹ ہے۔
پاکستان میں سیکیورٹی کاکوئی مسئلہ نہیں تھا ہم نےسری لنکا سمیت دیگرٹیموں کی پاکستان میں میزبانی کی۔
عالمی میگزین کہتے ہیں2021 کا سیاحت کا اسپاٹ پاکستان ہے، کرکٹ واحدکھیل ہےجس میں کپتان کی زیادہ ذمہ داری ہوتی ہے۔
معاون خصوصی شہبازگل نے ملاقات کے حوالے سے بتایا کہ وزیراعظم نے کھلاڑیوں سے کہا مشکل وقت میں گھبرانا نہیں ہے ،محنت کرنی ہے ، سب سےپہلے پیسےکی بت کو توڑنا ہے ۔
وزیراعظم نےکہا گراؤنڈ میں اپنے لیے نہیں پاکستان کےلیےکھیلنا ہےز اگر پیسےکا بت توڑ دیں تو رزق تواللہ دیتا ہے۔
شہبازگل کے مطابق وزیراعظم نےکہا ہارنے سے نہیں گھبرانا، ذمہ داری سے گراؤنڈ میں پوری کوشش کریں ، فیلڈنگ کو مزید بہتر کرنے کی ضرورت ہےشاندارکھیل کرجیتیں یا ہاریں قوم ساتھ کھڑی ہوگی۔


















