حکومت کی پاس کرنے کی پالیسی، نوجوانوں کا مستقبل تاریک ہوگیا

طلباء کو پاس کرنے کی حکومتی پالیسی سے طلباء یونیورسٹیز اور کالجوں میں داخلے سےمحروم ہوں گے ، رعایتی نمبروں سے پاس شدہ طلباء کو ای گریڈز ملیں گے اور اس حوالے سے تعلیمی بورڈز 33 فیصد نمبرز پر طلباء کو ای گریڈ دیں گے۔ ای گریڈ ملنے پر طلبا کو فرسٹ ایئر اور بی ایس آنرز میں داخلے نہیں ملیں گے۔
رعایتی نمبر سے پاس ہونیوالے طلباء کی اسناد پر رعایتی پاس لکھا جائے گا، اور رعایتی پاس ہونیوالے لاکھوں طلبا کی اسناد کی کوئی وقعت نہیں ہوگی۔
پنجاب کےتعلیمی بورڈز میں 33 سے 39 نمبرز تک ای گریڈ دیا جاتا ہے، گریڈز کےتحت پاس طلباءکیلئے یونیورسٹیز میں داخلوں کی پالیسی تشکیل نہ ہوسکی۔
یاد رہے بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں دسویں اور بارہویں کلاس کے تمام طلبا کو پاس کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ فیل ہونے والے طلبا کو رعایتی 33 نمبرز دے کر پاس کرنے جبکہ کورونا صورتحال کے باعث دوبارہ فوری امتحانات ممکن نہیں۔


















