Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

غیر ملکی یونیورسٹیوں کےلئے 144پی ایچ ڈی سکالرز کی سلیکشن مکمل

ایچ ای سی نے غیر ملکی یونیورسٹی میں داخلے کےلئے 144پی ایچ ڈی سکالر کی سلیکشن مکمل کرلی۔
بتایاگیا ہے ایچ ای سی نے 144 پی ایچ ڈی سکالرز کو عالمی یونیورسٹیز میں بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم پی ایچ ڈی سکالرز کا انتخاب کر لیا گیا، دُنیا کی ٹاپ 200 یونیورسٹیز میں سکالرز کو 6 ماہ کیلئے بھیجا جائےگا۔
ایچ ای سی تعلیمی، رہائشی اور سفری اخراجات برداشت کرےگا ، جبکہ پروگرام کیلئے زیر تعلیم 1ہزار سے زائد سکالرز نے درخواستیں جمع کرائیں، ایچ ای سی تحقیق کرنے کیلئے ایک سکالر پر 15 ہزار ڈالرز تک خرچ کرےگا، جبکہ ایچ ای سی آئندہ ماہ منتخب پی ایچ ڈی سکالرز کو بیرون ممالک بھیجے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button