نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں الفاالفا بارے ورکشاپ کا انعقاد

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی کے شعبہ ایگرانومی اور میکسم انٹرنیشل پرائیویٹ لمیٹڈ کے زیر اہتمام لوسرن (الفا الفا)کی پیداوار بڑھانے کے حوالے سے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔
ورکشاپ منعقد کروانے کا مقصد کسانوں و کاشتکاروں میں لوسرن کی درست اور زیادہ پیداواری طریقہ سے آگاہ کرنا تھا، (الفا الفا) جسے عرف عام میں لوسرن کے نام سے جانا جاتا ہے ایک غذائیت سے بھرپور نقد آور فصل ہے۔
زرعی ماہرین نے کسانوں و کاشتکاروں کو لوسرن کی زیادہ پیداوار حاصل کرنے کے حوالے سے آگاہی و پریزنٹیشن دیں۔
زرعی ماہرین میں پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید، پروفیسر ڈاکٹر ذولفقار علی، ڈاکٹر حماد ندیم، ڈاکٹر قمر شکیل، ڈاکٹر آصف شہزاد، ڈاکٹر شاہد اقبال، انجینئر مظہر حسین اور وقاص شاہ نے شرکاء کولوسرن کی جدید طرز سے حاصل کی جانے والی پیداواری ٹیکنالوجی، فصل کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے بارے آگاہی فراہم کی۔
انہوں نے کہا کہ وقت کے ساتھ ساتھ لوسرن کی برآمداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اسکی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے زرعی یونیورسٹی ملتان میں اسکی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کیلئے کسانوں و کاشتکاروں کو ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا کیا۔ یہ فصل پروٹین سے بھرپور اور زیادہ کٹائیاں دینے والا فصل ہے اور اس فصل کو بطور خشک چارہ بھی جانوروں کے استعمال میں لایا جا تا ہے۔ورکشاپ میں 30سے زائد کاشتکاراور لوسرن کے خشک چارے کے ایکسپورٹرز نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر ڈاکٹر عبدالغفار، ڈاکٹر مدثر علی، محمود عالم سمیت زرعی جامعہ کے سائنسدان، کسانوں و کاشتکاروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔


















