Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈ کپ کا آفیشل نغمہ جاری کردیا

آئی سی سی 20 ورلڈ کپ میں ایک ماہ سے بھی کم وقت باقی ہے، میگا ایونٹ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 ورلڈ کپ کا نغمہ جاری کردیا، کارٹونک کیریکٹر پر مشتمل ویڈیو میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی، کیرون پولارڈ، گلین میکسویل اور راشد خان کو ویڈیو میں دکھایا گیا ہے۔
ویڈیو شروع ہوتے ہی مختلف ممالک کے شہر دکھائے گئے ہیںز جس میں جمیکا، ممبئی، آکلینڈ، کراچی، کو دکھایا گیا ہے اور ان مختلف شہروں کے رہنے والوں کو کام کاج چھوڑ کر میچ دیکھتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 17 اکتوبر سے شروع ہورہا ہے ، جس میں ٹاپ کی آٹھ ٹیمیں شامل ہیں۔
قومی ٹیم اپنا پہلا میچ 24 اکتوبر سے بھارت سے کھیلے گی، جبکہ گرین شرٹس 26 اکتوبر کو کیوی سے ٹکرائیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button