پی ایس ٹی مردوں کی سنیارٹی لسٹیں ڈپٹی ڈی ای او آفس میں آویزاں کردی گئیں

ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولوں کے پی ایس ٹی مردوں کی سنیارٹی لسٹیں ڈپٹی ڈی ای او آفس (مرد) تحصیل ویز میں کردی گئیں ۔
اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پی ایس ٹی سے ای ایس ٹی ترقی کےلئے فہرستیں آویزاں کردی گئی ہیں ۔ تمام پی ایس ٹی اپنی متعلقہ تحصیل ڈپٹی ڈی ای او دفاتر (مرد) میں اپنی سنیارٹی لسٹ چیک کرلیں۔ ہیڈ ٹیچر اس بات کو یقینی بنائیں کہ پی ایس ٹی اساتذہ اپنی تفصیلات چیک کریں ، اور فہرست پر دستخط کریں۔ عدم تعمیل کی صورت میں ہیڈ ٹیچرز ذمہ دار ہوں گے۔
دریں اثنا پنجاب ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی پنجاب کے رہنماء محمد یونس خان لودھی سیکریٹری انفارمیشن پنجاب نے کہا ہے کہ تمام پی ایس ٹی اساتذہ کی پرموشن کے لیے سنیارٹی لسٹییں تیار کر کے تمام ڈی ڈی اوز افسران کو دی گئی ہیں. اساتذہ ان افسران سے یا دفتر ڈی ای او ایلیمنٹری ملتان جا کر اپنے کوائف چیک کریں ، اور کسی کمی کی صورت میں28 ستمبرتک فائل کو مکمل کریں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت سکولوں میں اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے کے لیے مستقل بنیادوں پر بھرتی کرے تاکہ نوجوان نسل کو روزگار حاصل ہو سکےاور ریشنلائزیشن کی پالیسی کو ختم کیاجائے۔
ہمیں بھی وفاق کی طرز پر مستقل ڈسپیریٹی الاؤنس دیا جاے


















