بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ،چار ملزموں کا جسمانی ریمانڈ منظور

جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورنے کے مختلف مقدمات میں ملوث 4 ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظورکرلیا ہے۔
فاضل عدالت میں پولیس تھانہ ایف آئی اے کے مطابق ملزم امیر کے خلاف مدعی غلام نازک نے سعودی عرب بھجوانے کا جھانسہ دے کر پانچ لاکھ 80 ہزار روپے بٹورنے کا مقدمہ درج کرایا، ملزم خادم حسین کے خلاف سعودی عرب میں ڈرائیونگ کا ویزہ دلوانے کے عوض ڈیڑھ لاکھ روپے بٹورنے کا مقدمہ درج کرایا، ملزم عدیل کے خلاف مدعی نے چائنہ بھجوانے کے عوض 9200 امریکی ڈالر بٹورنے کا مقدمہ درج کرایا جبکہ ملزم علی رضا کے خلاف شہری قسور عباس کو سعودی عرب بھجوانے کے عوض تین لاکھ 60 ہزار روپے بٹورنے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا ملزمان سے ابھی تفتیش اور برآمدگی ہونی باقی ہے اس لیے جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے ملزمان کو 19 اپریل کو دوبارہ عدالت کے روبرو پیش کیا جائے گا۔


















