Breaking NewsNationalتازہ ترین
وزیراعظم کا آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز کا دورہ

وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی وزراء اور دیگر سرکاری عہدیداروں کے ساتھ انٹر سروسز انٹیلیجنس (آئی ایس آئی) کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا ، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، وفاقی وزرا، بلوچستان اور کےپی کے وزرائےاعلیٰ بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔
ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے شرکاء کا استقبال کیا، اور اعلیٰ قومی وعسکری قیادت کو افغانستان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔
افغانستان کی حالیہ صورتحال کےتناظرمیں خطےمیں تبدیلیوں پر بھی بریف کیا گیا۔
وزیراعظم نے قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز کےخلاف آئی ایس آئی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔


















