فرعون کا تابوت دبئی پہنچ گیا

حال ہی میں دریافت ہونےوالا فرعون کا تابوت نمائش کےلئے دبئی پہنچ گیا ہے، پوری دنیا میں جس کا شدت سے انتظار کیا جا رہا ہے، اس کی دبئی ایکسپو میں فرعون کے تابوت کی بھی نمائش ہوگی۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یکم اکتوبر سے منعقد ہونے والے دبئی ایکسپو میں فرعون کا تابوت بھی مصر کے پویلین میں نمائش کے لیے پہنچا دیا گیا ہے۔
پروہت سامتک کا یہ قدیم تابوت رنگین لکڑی کا ہے جو حال ہی میں سقارہ کے علاقے میں دریافت ہوا ہے، مجموعی طور پر مصر کا پویلین آثار قدیمہ اور سیاحتی مقامات کو پیش کرے گا۔اس تابوت کو ایک بڑے ہار سے سجایا گیا ہے، جس کے آخری سرے پر باز کے سر بنائے گئے ہیں، اور فلک دیوی ’نوت‘ اپنے پر پھیلائے دکھائی دیتی ہے، جو سچ اور انصاف کی مات دیوی کے دو پنکھ اٹھائے ہوئے ہیں۔
شاہ توتنخ آمون کے مجمسے کی چند جدید نقلیں بھی مصر کے پویلین میں رکھنے کے لیے پہنچ گئی ہیں، جن میں سونے کے تخت اور تاج بھی شامل ہیں۔
قدیم مصری تہذیب میں تابوت کا تصور مذہبی اور علامتی نقطہ نظر سے بہت اہمیت کا حامل ہے، کیوں کہ یہ تدفین کے عمل کا سب سے اہم مرحلہ ہے۔


















