Breaking NewsEducationتازہ ترین
پیف کا سکولوں کی انسپیکشن کرنے کا فیصلہ

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کا اپنے پرائیویٹ پارٹنر سکولوں کی انسپکشن کرنے کا فیصلہ، سکولوں میں فرنیچر، کلاس رومز اور واش رومز کی سہولت نہ ہونے پرسربراہان کو جرمانے کیے جائیں گے۔
بتایا گیا ہے کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے اپنے پرائیویٹ پارٹنر سکولوں کی انسپکشن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سکولوں میں فرنیچر اور کلاس رومز میں سہولیات کی انسپکشن ہوگی۔ مطلوبہ سہولیات کی عدم دستیابی پر سکولوں کے سربراہان کو جرمانے ہوں گے۔
پیف حکام نے سکولوں کو سہولیات یقینی بنانے کیلئے ایک مہینے کی مہلت دی ہے۔
پیف حکام صوبے بھر میں ساڑھے سات ہزار سکولوں کی انسپکشن کریں گے ۔ سکول میں پینے کے صاف پانی اور واش رومز کی سہولت کی بھی انسپکشن ہوگی۔


















