Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں شجرکاری

ایم این ایس زرعی یو نیورسٹی کی پلانٹ فار لائف سوسائٹی نے لیلی فارما سوٹیکل کمپنی کے ارکان کے تعاون سے جامعہ میں شجر کاری مہم کا انعقاد کیا ۔
شجر کاری مہم میں دونوں اداروں کے مابین زرعی جامعہ میں 200سے زائد مختلف اقسام کے درختوں کی شجر کاری کی گئی۔
وائس چانسلر جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف (تمغہ امتیاز)کے ویثرن کے مطابق زرعی یونیورسٹی ملتان ، گردو نواح اور ملتان بھر کو شجر کاری کے ذریعے ہرا بھرا بنانا ان کا عظم اور مقصد ہے ۔
شجر کاری کے موقع پر انچارج پلانٹ فار لائف سوسائٹی ڈاکٹر مقرب علی نے کہاکہ موسمیاتی تبدیلیو ں کو مد نظر رکھتے ہوئے ماحول کو آلودگی سے پاک رکھنا بہت ضروری ہےش جس کا ایک واحد حل درخت ہیں ۔اسی لیے زرعی جامعہ ملتان اور گردو نواح میں زیادہ سے زیادہ درخت لگا رہی ہے تاکہ ملک کے ماحول کو خوشگوار بنایا جا سکے اور پرائم منسٹر پاکستان کے ویثرن کلین اینڈ گرین پاکستان کو مزید تقویت دی جا سکے۔
شجر کار ی کے موقع پرچیئر مین ہارٹیکلچر ڈاکٹر تنویراحمد، ڈاکٹر مدثر یسین، لیلی کمپنی سے ڈاکٹر عبید اللہ ، ڈاکٹر جاوید احمد ، ڈاکٹر علی رضا ، طارق عزیز بندیشہ سمیت پلانٹ فار لائف سوسائٹی کے طلباء و طالبات نے پودے لگائے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button