Paid ad
Breaking NewsEducationUncategorisedتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی میں ورلڈ فارمسسٹ ڈے منایا گیا

بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کی فیکلٹی آف فارمیسی کے زیراہتمام ورلڈ فارمسسٹ ڈے انتہائی جوش و خروش سے منایا گیا اور تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈین فیکلٹی آف فارمیسی پروفیسر ڈاکٹر محمد عزیر نے فارمیسی کے شعبہ میں ہونے والی تحقیق اور تدریسی سرگرمیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ تمام فارماسسٹ ہمیشہ بااعتماد ، آپ کی صحت کے ضامن اور تمام فارماسسٹ اپنی اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر مختلف شعبہ جات میں اپنے پروفیشن کی بہتری کے لیے انتھک محنت اور کوشش کریں گے تاکہ اس کا فائدہ تمام کمیونٹی اور انسانیت کو پہنچ سکے۔

تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر محمد سہیل ارشد ، ڈاکٹر عنبرین علیم ، ڈاکٹر عمران ، ڈاکٹر بشری ناصر ، ڈاکٹر جہانزیب مدثر ، ڈاکٹر فاطمہ ثاقب ، ڈاکٹر محمدحنیف ، ڈاکٹر عبدالمجید ، ڈاکٹر فیصل عثمان ، ڈاکٹر انیس الرحمن ، ڈاکٹر محمد وسیم اشرف اور راجہ عبدالوحید نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔
تقریب میں ڈائریکٹر ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری لاہور کے ڈاکٹر منور حیات ، ڈائریکٹر ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری ملتان ڈاکٹر مقدس النساء ، ڈائریکٹر ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری بہاول پور ڈاکٹر مصباع الدین ، چیف کارمسسٹ ملتان انسٹی ٹیوٹ آف کڈنی ڈیزیز ڈاکٹر ذیشان مظہر ، چیف فارمسسٹ طیب اردگان ہسپتال مظفرگڑھ ڈاکٹر تنزیل ظفر ، ڈائریکٹر ڈیپارٹمنٹ آف فارمیسی ملتان پروفیسر ڈاکٹر محبوب ربانی ، ڈی واگو فارمیسی کے فارمسسٹ ملتان کی فارمسسٹ کمیونٹی ،آر ٹی ایم ایس انسٹی ٹیوٹ ملتان کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ریحان کھوکھر اور فیکلٹی کے تمام اساتذہ سمیت مختلف شعبہ جات سے فارمسسٹ کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button