Breaking NewsSportsتازہ ترین
آل پنجاب گرلز والی بال چیمپئن شپ: ملتان سیمی فائنل میں پہنچ گیا
آل پنجاب گرلز والی بال چیمپئن شپ ملتان ڈسٹرکٹ نے بہاولنگر ڈسٹرکٹ کو ہراکر سیمی فائنل کےلئے کوالیفائی کرلیا۔
ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ رحیم یار خان کے زیر اہتمام رحیم یار خان سپورٹس کمپلیکس میں جاری آل پنجاب گرلز والی بال چیمپئن شپ کے میچ میں ملتان ڈسٹرکٹ کی ٹیم نے بہاولنگر ڈسٹرکٹ کی ٹیم کو دس پوائنٹس سے ہرا دیا ۔
اس طرح ملتان ڈسٹرکٹ کی ٹیم نے چیمپئن شپ کے سیمی فائنل کےلئے کوالیفائی کرلیا ۔
ٹیم کی شاندار کامیابی پر رانا ندیم انجم ڈویژنل اسپورٹس آفیسر ملتان اور عدنان نعیم ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ملتان نے کوچ رانا حبیب اور کھلاڑیوں کو مبارک باد دی، اور امید ظاہر کی کہ ملتان یہ چیمپئن شپ جیتےگا ۔


















