Breaking NewsEducationNationalتازہ ترین
پیک کے امتحانات کےلئے فوکل پرسن تعینات کردئے گئے

پنجاب ایگزمینیشن کمیشن نے 36 اضلاع میں رینڈملی منتخب پرائمری کے بچوں کا امتحان لینے کیلئے فوکل پرسنز تعینات کردیئے، ضلع لاہور میں ڈپٹی ڈی ای او شالیمار ٹاؤن محمد عارف ،اٹک میں کاظم حسین، فیصل آباد میں ارشاد احمد، چنیوٹ میں محمد ظفر اقبال، چکوال میں فیض زمان، ملتان میں مظہر الحق ،ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ذوالفقار حسین کو فوکل پرسن تعینات کردیا گیا ۔


















