امتناع حمل کےعالمی دن کے موقع پر سیمینار کا انعقاد

(امتناع حمل)کے عالمی دن کے موقع پر ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفس ملتان کے زیر اہتمام گزشتہ روز تحصیل کمپلیکس ملتان میں ورلڈ کنٹراسیپشن ڈے کے حوالے سے سیمینار منعقد کیا گیا ، سیمینار میں پاپولیشن ویلفیئر کے افسران، تمام سٹاف ممبران اور ماری اسٹوپس سوسائٹی ملتان سمیت مختلف این جی اوز نے بھرپور شرکت کی۔
ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر ملتان آفتاب احمد اعوان سیمینار میں مہمان خصوصی کے طور پر تشریف فرما تھے ۔
سیمینار میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر ملک محمد حسن نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض سر انجام دیتے ھوئے آج کے دن کی اہمیت پر بات کرتے ھوئے کہا کہ آج کا دن ماں اور بچے کی صحت پر منایا جاتا ہے اور یہ ہمارے ملک میں بہت عام ھے کہ ماؤں کی صحت پر توجہ نہیں دی جاتی جس کی وجہ سے مختلف نقصانات کا سامنا کرنا پڑتا ھے –
ڈاکٹر عائشہ منیر نے ماں اور بچے کی صحت اور بار بار زچگی کے نقصانات پر بات کرتے ھوئے کہا کہ زچگی کی زیادتی ماں کی جان لے لیتی ھے-
تحصیل پاپولیشن ویلفیئر آفیسر شیخ حماد دلاور نے شرکاء کو محکمہ کا تعارف کرواتے ھوئے بڑھتی ھوئی آبادی کے اعداد و شمار کے بارے میں بتایا ڈسٹرکٹ آفیسر ماری اسٹوپس سوسائٹی کامران رضا گردیزی نے سیمینار میں بات کرتے ھوئے کہا کہ پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ اپنے کام کو احسن طریقے سے سر انجام دے رہا ھے اور این جی اوز ان کے ساتھ ہر تعاون کے لیے تیار ھیں۔
ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر آفتاب احمد اعوان نے خطاب کرتے ھوئے کہا کسی بھی ملک کی ترقی کا انحصار آ بادی پر منحصر ھوتا ھے، انھوں نے کہا کہ آبادی کی دیادتی ملک کے وسائل چھین لیتی ھے اور معاشی بدحالی اس ملک کا مقدر بن جاتی ھے آبادی کے اس بڑھتے ھوئے طوفان کو روکنے کے لیے ماں کی صحت اور فیملی پلاننگ پر خصوصی توجہ دینا وقت کی اہم ضرورت ھے ۔
انھوں نے کہا علماء اکرام ہمارے معاشرے کی اہم شخصیت ھیں اور فیملی پلاننگ کے اس پیغام کو لوگوں تک مثبت انداز میں پیش کرنے کے لیے محکمہ کے ساتھ تعاون کریں۔
بعد ازاں تحصیل کمپلیکس سے آگاہی واک کی گئی جس کی قیادت آفتاب احمد اعوان نے کی ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ملک محمد حسن، دیگر افسران اور تمام شرکاء ان کے ہمراہ تھے۔


















