Breaking NewsSportsتازہ ترین
فوڈ پوائزننگ: حفیظ ٹوئنٹی 20 کپ سے دستبردار

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ سے دستبردار ہو گئے۔
محمد حفیظ نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں سینٹرل پنجاب کی ٹیم میں شامل تھے۔
بورڈ حکام کاکہناہے کہ محمد حفیظ کو فوڈ پوائزننگ کے باعث پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ٹورنامنٹ چھوڑنا پڑا ، اور آل راؤنڈر اسلام آباد سے لاہور کے لیے روانہ ہو گئے ہیں، جہاں آج ان کے بلڈ ٹیسٹ متوقع ہیں۔
محمد حفیظ سینٹرل پنجاب کو لاہور میں کھیلے جانے والے میچوں میں جوائن کریں گے، دوسری جانب ٹیم سینٹرل پنجاب کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ کی طبیعت بہتر ہے لیکن ڈاکٹر نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔


















