گرانفروشی ذخیرہ اندوزوی کیخلاف کریک ڈاون،ایک روز میں 1457 چھاپے

کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود کے حکم پر ڈویژن بھر میں گرانفروشی ذخیرہ اندوزوی کیخلاف کریک ڈاون میں شدت آگئی۔
کمیشنر آفس میں فیڈبیک میکنزم کے ذریعے جاری ڈیٹا کیمطابق1 روز میں 1457 چھاپے مارے گئے اور261 مارکیٹوں کی چیکنگ کی گئی۔6 لاکھ روپے سے زائدکے جرمانے کئے گئے،14 مقدمات درج کروا کر 2 گرانفروش کو گرفتار کیا گیا۔
چینی گرانفروشوں کیخلاف 73 چھاپے مار کر 24 ہزار روپے کا جرمانہ کیا گیا،گندم ذخیرہ اندوزوں کیخلاف 75 چھاپے گئے۔7 مقدمات درج کروا کر 7 یونٹ سربمہر کئے گئے۔ابتک 830 من گندم ذخیرہ اندوزوں سے ضبط کی جاچکی ہے۔
ڈویژن کے 23 رمضان بازاروں میں 23 فئیر پرائس شاپس فعال ہیں جن میں 13 اشیاءخوردونوش پر حکومت پنجاب نے سبسڈی دی ہے۔ ایک روز میں 23 فئیر پرائس شاپس پر 41209 کلو 13 اشیاءخوردونوش فروخت ہوئیں۔
ایک روز میں رمضان بازاروں میں 40 ہزار 4 سو 85 کلو چینی فروخت ہوئی۔ 10 کلو آٹے کے 28,158 تھیلے فروخت ہوئے۔1195 کلو تیل، 3510 کلو گھی، 3425 کلو چکن فروخت ہوا۔


















