Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

کراچی کی بہتری کیلئے سندھ اور وفاقی حکومت کو ملکر چلنا پڑے گا:وزیر اعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کراچی سرکلر ریلوے کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا اور کہا کراچی کی بہتری کیلئے سندھ اور وفاقی حکومت کو ملکر چلنا پڑے گا، وزیراعلیٰ سندھ سے کہتاہوں بنڈل آئی لینڈ منصوبے پر نظرثانی کریں۔
کینٹ اسٹیشن پرجدید کے سی آر کاسنگ بنیاد رکھنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ، وزیراعظم عمران خان تقریب کےمہمان خصوصی، جبکہ گورنرسندھ عمران اسماعیل،وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ سمیت وفاقی وزرا اسدعمر، علی زیدی ، فوادچوہدری اور دیگر افراد بھی شریک تھے۔
وزیراعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے کے افسران اور مزدور بھی موجود ہیں یہ بڑاموقع ہے، آج ہم کراچی میں کےسی آر منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ رہےہیں ، ترقی یافتہ ملکوں کی ترقیوں کو عمومی طور پرایک شہر لیڈ کرتا ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کراچی کی اہمیت کا پوری طرح اندازا نہیں لگاسکتے، ہم سب جانتے ہیں کراچی 70 کی دہائی میں کیاتھا، افسوس ہے 80 کی دہائی میں کراچی میں انتشار شروع ہوا، ماضی میں کراچی پاکستان کو ساتھ تیزی سے اوپر جارہا تھا، انگلینڈ میں لندن، امریکا میں نیویارک اور پاکستان میں کراچی ہے۔
انھوں نے کہا کہ کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کا فائدہ پورے پاکستان کو ہوگا، بنیادی انفرااسٹرکچر میں سب سے اہم چیز شہر کا ٹرانسپورٹ ہوتا ہے ، کراچی کا دوسرا بڑا مسئلہ پانی کا ہے ، کےفور منصوبہ کراچی کیلئے نعمت ہوگی ، بریفنگ دی گئی ہے کہ 2سال میں منصوبہ مکمل ہوجائے گا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کراچی کی بہتری کیلئے سندھ اور وفاقی حکومت کوملکرچلناپڑےگا، سیاسی اختلاف بھلا کر ملک اورسندھ کی خاطرکراچی میں ملکر چلنا پڑے گا، وزیراعلیٰ سندھ سے کہتا ہوں بنڈل آئی لینڈ منصوبے پر نظرثانی کریں۔
راوی سٹی منصوبے سے متعلق عمران خان کا کہنا تھا کہ راوی سٹی لاہور کو بچانے کےلئے بنارہےہیں، لاہور پھیلتا جارہاہے، ابھی سے پلاننگ نہ کی تو مسائل بڑھ جائیں گے، کراچی بھی تیزی سے بڑھ گیا ہے ہمیں اسکے لئے پلاننگ کرناہوگی۔
انھوں نے کہا کہ کوئی بھی حکومت صحیح معنی میں کراچی پر توجہ نہیں دےسکی، بنڈل آئی لینڈ منصوبے کیلئے باہر سے لوگ پیسے لانے کوتیارہیں، اوورسیز پاکستانی ہماری ضرورت ہیں، پاکستان میں ڈالر آئیں گے تو کرنسی مستحکم ہوگی، راوی منصوبے میں بھی باہر سے پیسہ آئےگا، بنڈل آئی لینڈ کا فائدہ سندھ کو ہوگا اس پر نظرثانی کی جائے۔
وزیراعظم نے بتایا کہ کراچی میں گزشتہ سال سیلابی صورتحال تھی ،پھر ٹرانسفارمیشن پلان بنایاگیا، کراچی کےبڑےنالےصاف کئےگئے،این ڈی ایم اےکوخراج تحسین پیش کرتاہوں، بنڈل آئی لینڈ میں باہر سے سرمایہ کاری آئے گی ، بنڈل آئی لینڈ پر ہم سندھ حکومت سے بات کریں گے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ کےسی آر منصوبہ 200 ارب کی لاگت سے مکمل ہوگا، بڑےپراجیکٹ مشکل ہوتےہیں اس کیلئے حکومت کی توجہ ضروری ہوتی ہے، کے سی آر کیلئے سندھ اور وفاقی حکومت کو مل کرزور لگانا ہوگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button