ڈاکٹر راؤ اکمل علی نمل یونیورسٹی ملتان کیمپس کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ مینجمنٹ سائنسز تعینات

نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز ملتان کیمپس نے ڈاکٹر راؤ اکمل علی کو شعبہ مینجمنٹ سائنسز کا سربراہ مقرر کیا ہے۔
ان کی تعیناتی پر ملتان کیمپس کے ریجنل ڈائریکٹر بریگیڈئیر اسد رضا اسسٹنٹ ڈائریکٹر امبر ساجد، ڈاکٹر نعمان علی شاہ، سعید احمد کھاکھی، محسن علی خان، ڈاکٹر اکبر ساجد اور دیگر نے مبارکباد دی۔
ڈاکٹر راؤ اکمل علی کا کہنا ہے کہ ریجنل ڈائریکٹر بریگیڈئیر اسد رضا اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر امبر ساجد کے ویژن کی بدولت یونیورسٹی کا ملتان کیمپس تمام کیمپسز میں نمایاں مقام حاصل کرتا جا رہا ہے، اور بہت جلد ہمارے طلباءانٹرنیشنل سطح پر نمایاں مقام پر نظر آئیں گے۔
ڈاکٹر راو اکمل علی کی مختلف انٹرنیشنل جریدوں میں ریسرچ بھی شائع ہو چکی ہیں، اور یہ کارپوریٹ گورننس پر شائع ہونے والی کتاب کے مصنف بھی ہیں، جسے ایک مشہور انٹرنیشنل پبلشر نے شائع کیا ہے، جسے آج بہت سے تعلیمی ادارے اپنے طلباءکی رہنمائی کے لئے اپنے نصاب کے ساتھ پڑھاتے ہیں۔


















