Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پنجاب کے سرکاری کالجوں میں مستقل پرنسپل کی تقرریوں کے لیے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ آن پہنچی

محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے آن لائن درخواستیں جمع کرانے کے لیے پورٹل بھی قائم کر دیا ہے۔
کالجز میں مستقل پرنسپل تعیناتی کےلئے محکمہ ہائیر ایجوکیشن کی جانب سے شیڈول جاری کیا گیا ہے، جس کے تحت درخواستیں جمع کرانے کی کل 18 اپریل کو آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے۔محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے آن لائن درخواستیں جمع کرانے کے لیے پورٹل بھی قائم کر دیا ہے۔

محکمانہ پالیسی کے تحت پنجاب بھر کے سرکاری کالجوں کے ایسوسی ایٹ پروفیسرز اور پروفیسرز پرنسپل کے عہدوں کے لیے اپلائی کر سکتے ہیں۔پرنسپل کی خالی آسامیوں پر درخواستوں کے لیے اساتذہ کیلئے تین کیٹیگریز بنائی گئی ہیں جس میں اساتذہ کو اپنی پسند کے کالج کا انتخاب کرنا ہوگا۔ آن لائن پورٹل پر پہلے سے رجسٹرڈ اساتذہ ہی درخواستیں جمع کراسکتے ہیں۔

محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے پرنسپل کی خالی آسامیوں کی تفصیلات بھی ویب پورٹل پر جاری کر دی ہیں۔ محکمہ کی جانب سے میل اور فی میل کالجوں کے لیے پرنسپل کے عہدوں کی درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button