Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ملتان کو خوبصورت بنانے کے لئے اقدامات شروع

ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کو مثبت تبدیلی کا احساس دلانے کیلئے شہر کے مختلف پوائنٹس کو دیدہ زیب بنانے کا آغاز کردیا ہے۔
شہر اولیاء کے باسیوں کو زبانی دعوؤں کے بجائے عملی اقدامات کرکے دکھائیں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز چونگی نمبر 9، گول باغ اور سیداں بائی پاس پر شہر کی بیوٹیفکیشن کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔
اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود اور پی ایچ اے حکام نے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دی۔
ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں کا کہنا تھا کہ شہر اولیاء کے مرکزی چوکوں پر لینڈ سکیپنگ،شجرکاری اور خوبصورت لائٹنگ کی جارہی ہے اس خطے کی تاریخ کو اجاگر کرنے کیلئے ڈیوایڈرز اور نمایاں دیواروں پر پیٹنگ کے ذریعے تاریخی کلچر بھی نمایاں کرینگے۔
عامر کریم خاں نے بتایا کہ سڑکوں پر سیوریج مسائل اور تجاوزات کے خاتمے کی حکمت عملی بنالی ہے جلد ہی تمام محکموں کی کارکردگی دکھائی دے گی۔
ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ گول باغ روڈ ،گل گشت اور قلعہ کہنہ کی مثالی بیوٹیفکیشن کی جائے گی تاکہ اس شہر کی صدیوں پرانی تاریخ کو عالمی سطح پر اجاگر کیا جاسکے۔
قبل ازیں ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو فوری تکمیل کی ہدایت بھی جاری کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button