Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

آل پاکستان یونیورسٹیز بی پی ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن حق لینے اسلام آباد پہنچ گئی

آل پاکستان یونیورسٹیز بی پی ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن (اپوبٹا) کے وفد نے ایڈیشنل سیکرٹری وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت محی الدین احمد وانی سے ملاقات کی، اور بی پی ایس اساتذہ کی ٹائم سکیل پروموشن کے حوالے سے امتیازی سلوک اور محرومی کے مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
وفد نے انہیں ایچ ای سی آرڈیننس کی خلاف ورزی اور ایچ ای سی کے امتیازی سلوک کی وجہ سے تمام تکالیف کا ڈوزیئر پیش کیا۔
اپوبٹا کے وفد نے مطالبہ کیا کہ مسودہ بی پی ایس قوانین پر فوری عملدرآمد کیا جائے تاکہ تمام امتیازی امور اور سنیارٹی کے مسائل کو بیک ڈیٹ پروموشن کے ساتھ حل کیا جا سکے تاکہ اپوبٹا 21 اکتوبر 2021 کو ایچ ای سی کے سامنے بلائے جانے والے احتجاج کی نوبت ہی پیش نہ آےُ اور معاملہ خوش اسلوبی سے HEC آرڈیننس کے مطابق حل کیا جا سکے۔
اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری نے یقین دلایا کہ وہ اس معاملے کی ترجیحی بنیاد پر تحقیقات کریں گے ، اور ایک ہفتے کے اندر اپوبٹا کے ساتھ پیش رفت کا اشتراک کریں گے۔
اجلاس میں ایچ ای سی حکام نے بھی شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button