نوازشریف زرعی یونیورسٹی میں یو م امن کے حوالے تھیٹرکیا گیا

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں "یوم امن ” کے حوالے سے ڈائریکٹر سٹوڈنٹس آفیئر ز، سنیئر ٹیوٹر آفس اور ہیومن ویلفیئر اینڈ ریسرچ ایسو سی ایشن کے اشتراک سے کمیونٹی تھیٹر اور ایکسچینج پروگرام کے تحت تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب کے انعقاد کروانے کا بنیادی مقصد پسماندہ یونین کونسلز سے نوجوانوں میں فنون لطیفہ اور آرٹ کی صلاحیتوں کو نکھارنا تھا۔
اسی سلسلہ میں بوسن روڈ ملتان سے نوجوانوں کو مدعو کیا گیا ، انہوں نے اپنے طرز کی تھیٹر پرفارمنس دی جس کے بعد زرعی یونیورسٹی کے ڈرامیٹک کلب نے اپنی پرفامنس کے ذریعے میوچل لرننگ کے تصورسے آگاہی دی۔
تقریب سے فوکل پرسن (پیس)ڈاکٹر مرزا عبدالقیوم نے جامعہ کے وژن اور طلباء و طالبات کی لیڈر شپ، ڈویلپمنٹ کیلئے لائحہ عمل بیان کیا۔
انہوں نے کہاکہ وائس چانسلر جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغہ امتیاز) کی ترجیحات میں اول ترجیح نوجوانوں میں چھپے ہنر کو ابھارنا ہے او ر آج کی تقریب بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔
سنیئر ٹیوٹر ڈاکٹر عثمان جمشید نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں سائنس کے ساتھ ساتھ آرٹس کا دامن بھی تھامنا ہو گا کیونکہ کامیاب زندگی کیلئے دونوں پہلوؤں میں اعتدال لازم ہے۔
ہیومن ویلفیئر اینڈ ریسرچ ایسو سی ایشن کے پراجیکٹ آفیسر محفوظ احمد نے میوچل لرننگ کی افادیت کو اجاگر کیا اور کہاکہ زرعی یونیورسٹی کی جانب سے یہ احسن قدم ہے کہ انہوں کمزور طبقہ کے جوانوں کے آرٹ کیلئے پلیٹ فارم مہیا کیا۔



















