Breaking NewsEducationتازہ ترین
اسسٹنٹ پروفیسر، ایسوسی ایٹ پروفیسر اور پروفیسر کی تنخواہیں بڑھا دی گئیں

پروفیسرز کی تنخواہوں میں 5 برس بعد اضافہ، فائنانس ڈویژن نے ٹینور ٹریک سسٹم کے تحت سرکاری یونیورسٹیز کے پروفیسرز کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایسوسی ایٹ پروفیسر کی تنخواہ 4 لاکھ 93 ہزار 590 روپے اور اسسٹنٹ پروفیسر کی تنخواہ 3 لاکھ 56 ہزار 475 روپے مقرر کی گئی ہے۔
بنیادی پے سکیل او ٹی ٹی ایس اساتذہ کی تنخواہوں میں 35 فیصد گیپ کو کم کیا گیا ہے جبکہ ٹی ٹی ایس اساتذہ کی تنخواہوں میں پانچ برس بعد اضافہ کیا گیا ہے۔


















