Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

اسسٹنٹ پروفیسر راجہ عبدالوحید اپنی مدت ملازمت پوری کرکے ریٹائر ہوگئے

بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان شعبہ فارمیسی کے اسسٹنٹ پروفیسر راجہ عبدالوحید اپنی مدت ملازمت پوری کرکے ریٹائر ہوگئے ہیں۔ راجہ عبدالوحید کی ریٹائرمنٹ پر ان کے اعزاز میں کمیٹی روم میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیاگیا۔
جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے کی۔
اس موقعہ پر ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمد عزیر نے کہا کہ راجہ عبدالوحید نے جس محنت اور لگن کے ساتھ شعبہ فارمیسی میں اپنی خدمات سرانجام دیں وہ قابل رشک ہیں۔
چیئرمین شعبہ فارمیسی پروفیسر ڈاکٹر سید نثار حسین شاہ نے کہاکہ شعبہ فارمیسی راجہ عبدالوحید کی فروغ تعلیم کے لیے گراں قدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گا۔ اور ان کی شعبہ میں کمی کو محسوس کیاجاتا رہے گا۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے کہاکہ استاد کبھی ریٹائر نہیں ہوتا کیونکہ اس کا تعلق ایک ایسے شعبہ سے ہے جس کی کوئی حد نہیں۔ اور میں سمجھتا ہوں کہ اسسٹنٹ پروفیسر راجہ عبدالوحید ملازمت سے ریٹائر ہو کر بھی ریٹائر نہیں ہوئے۔ کیونکہ انہوں نے ساری زندگی علم کی شمعیں روشن کیں ہیں اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔
تقریب کے آخر میں راجہ عبدالوحید کا کہنا تھا کہ بہا ء الدین زکریایونیورسٹی نے جو عزت زندگی بھر دی ہے وہ ناقابل بیان ہے۔
انہو ں نے کہاکہ ہزاروں سٹوڈنٹس کی بطور استاد بھرپور رہنمائی کی، اور کوشش کروں گا کہ یہ سلسلہ مزید جاری رہے۔
انہوں نے کہاکہ کسی بھی استاد یا ملازم کے لیے یہ خوشی کا دن ہوتا ہے کہ وہ باعزت ریٹائر ہو۔
اس موقعہ پر وائس چانسلر و ڈین نے راجہ عبدالوحید کو اعزازی شیلڈز اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے ،جبکہ فیکلٹی کے دیگر ممبران نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
تقریب میں چیئرمین ڈاکٹر فواد رسول ، چیئرمین ڈاکٹر عمران، ڈاکٹر خضر عباس ، ڈاکٹر ثمینہ افضل ، ڈاکٹر سہیل ارشد ، ڈاکٹر عبدالمجید ، ڈاکٹر محمد حنیف ، ڈاکٹر بشری ناصر، ڈاکٹر عنبرین علیم ، ڈاکٹر فاطمہ ثاقب ، ڈاکٹرجہانزیب مدثر ، ڈاکٹر انیس الرحمان و دیگر موجود تھے۔۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button