Paid ad
Breaking Newsتازہ ترینجرائم کی دنیا

پولیس شہداء کے واجبات کی ادائیگی میں بھی کوئی تاخیر نہ برتی جائے:آر پی او

ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی کی صدارت میں ملتان ریجن کے اضلاع ملتان،وہاڑی ،خانیوال اور لودھراں پولیس دفاتر کےاکاؤنٹنٹس کا اجلاس ہوا ، جس میں پولیس شہدا،ریٹائرڈ اور حاضر سروس ملازمین کے ساتھ ساتھ دوران سروس وفات پانے والے پولیس افسران و ملازمین کی فلاح و بہبود کا جائزہ لیا گیا۔
آر پی او سید خرم علی نے ہدایت کی کہ افسران و ملازمین کی بہبود کے زیر التوا معاملات کو جلد از جلد نمٹایا جائےش پنشن کیس بروقت مکمل کر کے ادائیگیاں یقینی بنائیں، اسی طرح دوران ملازمت وفات پانے والے اور پولیس شہداء کے واجبات کی ادائیگی میں بھی کوئی تاخیر نہ برتی جائے۔
ملازمین کے پینشن،جی پی فنڈ، او ایس ڈی سیٹ سیلری اور مالی معاونت / ڈیتھ گرانٹ کے کیسسز بلا تاخیر مکمل کئے جائیں ،اور ملازمین یا ان کے اہل خانہ کو بار بار دفاتر کے چکر نہ کاٹنا پڑیں ۔
انہوں نے کہا کہ ملازمین کی فلاح و بہبود اولین ترجیح ہے فلاح بہبود کے کاموں میں کوتاہی و غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی نے مالیاتی نظم و ضبط پر بھی مکمل عمل درآمد کی ہدایت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button