Paid ad
Breaking Newsتازہ ترینجرائم کی دنیا

میپکوافسروں کاگرینڈ آپریشن

ایگزیکٹو انجینئرآپریشن میپکو چشتیاں ڈویژن طارق عزیز میمن کی سربراہی میں میپکو سیٹلائٹ ٹاؤن سب ڈویژن چشتیاں کی ٹیم نے پولیس فورس کے ہمراہ بستی فریدکوٹ کھرلاں والی میں بجلی چوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا اور بجلی چوری میں استعمال ہونے والا 25KVAکا ٹرانسفارمراور تاریں اُتارکر قبضہ میں لے لیں۔

ایکسین چشتیاں ڈویژن نے کہا کہ کھرلاں والی سے اتارے گئے ٹرانسفارمرسے بڑے پیمانے پر بجلی چوری کی جارہی تھی۔ چند روز قبل بجلی چوروں نے مسلح ہوکر آپریشن کرنے والی میپکو ٹیم کو یرغمال بنایا اور تشددکیا جس سے میٹرریڈر محمد یونس بھی بے ہوش ہوگیاتھا۔ بجلی چوروں کے خلاف تھانہ فرید چشتیاں میں مقدمہ پہلے ہی درج ہے جس میں ملوث تشدد اور مارپیٹ کرنے والے بجلی چور تاحال گرفتار نہیں ہوسکے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button