Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 27سالہ کیپٹن شہید ، کالعدم ٹی ٹی پی کاکمانڈر ہلاک

خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 27سالہ کیپٹن سکندر شہید اور کالعدم ٹی ٹی پی کاکمانڈر ہلاک ہوگیا۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخواہ کے ضلع ٹانک میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن میں کالعدم ٹی ٹی پی کاکمانڈرخوازہ الدین عرف شیرخان مارا گیا، جبکہ فائرنگ کے تبادلےمیں 27 سالہ کیپٹن سکندر بھی شہید ہوئے۔
ترجمان کے مطابق آپریشن کے دوران مختلف نوعیت کے ہتھیار اور گولیاں برآمد کرلی گئیں ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button