Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

پنجاب کے35 اضلاع میں لاک ڈاون کا اطلاق یکم اکتوبر سے 15 اکتوبر تک راولپنڈی کے علاوہ پنجاب کے تمام اضلاع میں ہو گا

مارکیٹ اور ‏کاروباری مراکز رات 10 بجے تک کھلے رہ سکیں گے۔ اتوار کے دن مکمل چھٹی ہو گی۔
پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے سیکرٹری عمران سکندر بلوچ کے مطابق صرف ویکسی نیٹڈ افراد کے لیے 50فیصد ‏آکوپینسی کے ساتھ انڈور ڈائننگ کی رات 11:59 تک اجازت ہو گی۔
آؤٹ ڈائننگ کی بھی رات 11:59 تک صرف ‏ویکسی نیٹڈ افراد کے لیے اجازت ہو گی۔انڈور شادیوں کی تقریبات صرف 200 ویکسی نیٹڈ افراد کی گنجائش کے ساتھ اجازت ہو گی۔
آؤٹ ڈور شادیوں ‏میں صرف 400 ویکسی نیٹڈ افراد کی اجازت ہو گی، تمام مزارات پر صرف 30 سال سے زائد عمر کے ویکسی نیٹڈ ‏افراد کو جانے کی اجازت ہو گی۔
سینما گھر مکمل طور پر بند رہیں گے، البتہ انڈور اجتماعات میں صرف200 ویکسی نیٹڈ افراد کی اجازت ہوگی۔ ‏آؤٹ ڈور اجتماعات میں 400 ویکسی نیٹڈ افراد کی شرکت کی اجازت ہو گی۔
کانٹیکٹ اسپورٹس پر مکمل پابندی رہے گی۔ جم صرف ویکسی نیٹڈ افراد کے لیے کھلیں گے۔ تمام نجی و سرکاری ‏دفاتر 100 فیصد عملہ کے ساتھ کام کرسکیں گے۔
پبلک ٹرانسپورٹ 70 فیصد ویکسی نیٹڈ مسافروں کے ساتھ ساتوں دن چل سکے گی۔ تفریحی مقامات 50 فیصد ‏کپیسٹی کے ساتھ کھل سکیں گے۔
‏کنٹرولڈ سیاحت کے لیے صرف ویکسی نیٹڈ افراد کو اجازت ہو گی۔ تمام تعلیمی ادارے ہفتے کے تین تین دن 50 ‏فیصد حاضری کے ساتھ کھل سکیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button