Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

اووبلنگ پر صارفین کا نقصان کون پورا کرے گا، میپکو چیف جواب نہ دے سکے

نیپرا میں اوور بلنگ کے حوالے سے ہونے والے اجلاس میں میپکو چیف لاجواب ہوگئے، اضافی ریڈنگ کااعتراف کرتے ہوئے معاملہ چھٹیوں پر ڈالنے کی کوشش کی مگر کامیاب نہ ہوسکے۔
گزشتہ روز نیپرا میں کے الیکٹرک اور دیگر بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی اوور بلنگ پر آن لائن عوامی سماعت ہوئی، جس دوران نیپرا حکام نے بریفنگ دی۔
بجلی کی تقسیم کار کمپنی ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو ) نے اوور بلنگ کا اعتراف کرلیا۔
نیپرا حکام کا کہنا تھا کہ اووربلنگ پر نیپرا کو 64 اور کے الیکٹرک کی اووربلنگ کے خلاف 13 درخواستیں ملیں۔ دوران سماعت میپکو حکام نے بتایا کہ اوور بلنگ عید کی چھٹیوں کے باعث ہوئی جبکہ اوور بلنگ ہماری ہی کمپنی میں نہیں ہوئی، سب کمپنیوں میں ہوئی۔
جس پر چیئرمین نیپرا نےاستفسار کرتے ہوئے کہا کہ اووربلنگ کا اب تاثر ہی نہیں رہا بلکہ یقین ہوگیا ہے، یہ بتائیں صارفین کا نقصان کون پورا کرے گا، جس پر میپکو چیف لاجواب ہوکر خاموش رہے۔
ذرائع کے مطابق نیپرا نے فیصلہ محفوظ کرلیا ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button