Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

مہنگائی کی وجہ سے عارضی مشکلات جلد نیچے آئیں گی، وزیر اعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ لائن لاسز بڑھنےسے نقصان عوام کو مہنگی بجلی کی صورت میں بھرنا پڑتا ہے ، امید ہے مہنگائی کی وجہ سے عارضی مشکلات بھی جلد نیچے آئیں گی۔
اسلام آباد میں کے وی 600مٹیاری تا لاہور ٹرانس میشن لائن کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا ، منعقد تقریب میں وزیراعظم مہمان خصوصی تھے۔
وزیراعظم عمران خان نےمٹیاری تا لاہور ٹرانسمیشن لائن کاافتتاح کردیا، 886 کلومیٹر طویل لائن 4ہزار میگاواٹ بجلی ترسیل کی صلاحیت رکھتی ہے ،ٹرانس میشن لائن کے لیے 1973 ٹاورز تعمیر کیے گئے ہیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مٹیاری لاہور ٹرانسمیشن لائن کےافتتاح پر سب کوخراج تحسین پیش کرتاہوں ، 2018میں تیزی سے منصوبے پر کام مکمل کیاگیا ، مٹیاری تا لاہور ٹرانسمیشن لائن منصوبہ 2013سے التثوا کا شکار تھا، لائن لاسز بڑھنےسے نقصان عوام کو مہنگی بجلی کی صورت میں بھرنا پڑتا ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سی پیک چینی صدرکے ون بیلٹ پروگرام کا فلیگ شپ منصوبہ ہے ، ہماری ٹرانسمیشن لائن بہت پرانی ہوچکی ہیں جس سے لائن لاسز کا سامنا ہے، ابتک بجلی کےپراجیکٹ میں 17فیصد لائن لاسز ہے، ایک فیصد لائن لاسز سے لاکھوں کا نقصان ہوتا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ سی پیک کے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے، کورونا کی وجہ سے سی پیک میں بھی مسائل کاسامنا رہا، بہت امتحانوں سے گزرنا پڑا، قیمتیں بڑھیں،سپلائی چین متاثرہوئی۔ان کا کہنا تھا کہ ویکسینیشن تیزی سے بڑھ رہی ہے،کوروناکاخوف کم ہورہاہے، امید ہے کورونا کی آئندہ لہر کی شدت کم ہوگی اور مہنگائی کی وجہ سے عارضی مشکلات بھی جلد نیچے آئیں گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button