Paid ad
Breaking NewsEducationNationalتازہ ترین

سرکاری سکولوں میں ایجوکیشن مینیجر تعینات کرنے کافیصلہ

اب ہوگی سرکاری سکولوں کے اساتذہ کی کارکردگی بہتر، حکومت نے اٹھایا بڑا قدم ، ایجوکیشن مینیجر بنائیں گے تعلیمی معیار بہتر
صوبے بھر میں اساتذہ کی تعلیمی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے ایجوکیشن مینجر تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔

ایجوکیشن مینجر اپنے اپنے اضلاع میں اساتذہ کو تربیت فراہم کریں گے۔

پہلے مرحلے میں گریڈ اٹھارہ کے 45 ایجوکیشن مینجر کو 6 ہفتوں کی تربیت فراہم کی جائے گی۔تربیت حاصل کرنیوالے ایجوکیشن مینجر کو گریڈ 19میں ترقی دی جائےگی۔آن لائن تربیت قائداکیڈمی ترقی وتعلیم میں فراہم کی جائے گی۔

محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کے مطابق ایجوکیشن مینجر کی تعیناتی سے سرکاری سکولوں کے تعلیمی معیار کو بہتر بنایا جائے گا۔

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے یہ فیصلہ صوبہ بھر کے سرکاری سکولوں کی اساتذہ کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے کیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button