Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

حکومت الگ صوبہ کے نام پر سنجیدگی کے بجائے سیاسی پوائنٹ سکورننگ کر رہی ہے: کرامت شیخ

پاک سرزمین پارٹی کے ممبر نیشنل کونسل و صدر جنوبی پنجاب کرامت علی شیخ نے کہا ہے کہ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کی طرح آج نیازی حکومت بھی الگ صوبہ کے نام پر سنجیدگی اختیار کرنے کی بجائے سیاسی پوائنٹ سکورننگ کر رہی ہے جس نے تین ماہ میں صوبہ بنانے کا وعدہ کیا، لیکن سیکریٹریٹ تک نہ بنا سکے ۔
اسی طرح اے ڈی پی فنڈز کے 195ارب روپے کا اناؤنس کیا گیا سیکنڈ کوارٹر شروع ہو چکا ہے لیکن ایک پرسنٹ بھی ڈویلپمنٹ پر خرچ نہیں کیا گیا ، تخت لاہور سوچی سمجھی پلاننگ کے تحت خطے کا استحصال کر رہے ہیں ۔
چیف جسٹس آف پاکستان اور ارباب اختیار کو ساؤتھ پنجاب کی محرومیوں کے خاتمے کے لئے فی الفور نوٹس لینا چاہیئے انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی، یوٹیلیٹی بلز اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئے روز اضافے کی وجہ سے بائیس کروڑ سے زائد پہلے ہی شدید پریشانی سے دوچار ہے مہنگائی کے تناسب سے غریب سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنرز کی پنشن میں اضافہ کی بجائے کروڑ پتی اراکین اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافہ ریاست مدینہ کے برعکس ہے ۔
جبکہ رہی سہی کسر حالیہ دنوں سرکاری محکموں کے 17ہزار سے زائد ملازمین کو نکال کر پوری کردی گئی جس کی وجہ سے جبری فارغ ہونے والے ملازمین کے گھروں میں فاقوں کی نوبت پہنچ چکی ہے اگر یہی صورتحال جاری رہی تو عوام سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہو جائے گی۔
موجودہ حکمرانوں کو ماضی میں پی ایس پی کے قائد مصطفی کمال کی میئر شپ کے دوران کراچی کے عوام کے مسائل کو حقیقی معنوں میں حل کرنے کے انقلابی اقدامات سے سبق سیکھنا چاہیئے، جنہوں نے بہت ہی کم وقت میں روشنیوں کے شہر کراچی میں عوام کے مسائل کے حل کے لئے عملی طور پر اقدامات کئے ۔
انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ ہو یا پیپلز پارٹی جتنی مرضی سیاسی وفاداریاں تبدیل کرالیں لیکن ان سے عوام کے لئے خیر کی کوئی توقع نہیں ہے کیونکہ ان کا مقصد صرف و صرف اقتدار کا حصول ہے۔
پی ایس پی کو عوام نے آنے والے دنوں میں اقتدار میں آنے کا موقع دیا تو پی ایس پی اقتدار کی نہیں اقدار کی سیاست کو فروغ دے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button