میپکو۔۔۔۔۔۔۔۔بوگس میٹر کے ذریعے بجلی چوری پکڑی گئی، الیکٹریشن گرفتار

ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) ولایت آبادسب ڈویژن کی ٹیم نے ہاشمی کینال ویو میں آپریشن کرکے بوگس میٹر کے ذریعے بجلی چوری پکڑلی۔
بوگس میٹر لگانے والا پرائیویٹ الیکٹریشن بھی موقع سے گرفتار کروادیاگیا۔تھانہ شاہ شمس میں بجلی چور اور پرائیویٹ الیکٹریشن کے خلاف مقدمات کے اندراج کی درخواستیں دیدی گئیں ۔
ایڈیشنل چیف انجینئر میپکو ملتان سرکل خالد محمود اور ایکسین سٹی ڈویژن ساجد حسین گوندل کی ہدایت پر ایس ڈی او میپکو ولایت آبادسب ڈویژن ملتان عمار علی رضا صدیقی کی سربراہی میں لائن سپریٹنڈنٹ عباس علی، لائن مین عبدالوحید شاہ اور اسسٹنٹ لائن مین محمد آصف پر مشتمل ٹیم نے ہاشمی کینال ویو میں بجلی میٹر حوالہ نمبر 18-15132-2741806بنام فاروق زیر استعمال محمد طارق چیک کرنے کے گئے تو وہاں پرائیویٹ الیکٹریشن محمد اکرم اصل میٹر اتارکر بوگس میٹر نصب کرتے ہوئے پایاگیا ۔
بجلی چور محمد طارق اصل میٹر تبدیل کرکے ریڈنگ کے دنوں میںبوگس میٹر نصب کرواتاتھا ۔ میپکو کی ٹیم نے موقع پر 15پولیس کال کی اور پرائیویٹ الیکٹریشن محمد اکرم کو بوگس میٹر نمبری 26538(EPL)کے ساتھ گرفتارکروادیا، جبکہ بجلی چور محمد طارق کے بجلی چوری میں استعمال ہونے والے دوعدد میٹر ز اور پی وی سی موقع سے اُتارلی اور پولیس اسٹیشن شاہ شمس میں جمع کروادئیے ۔
ایس ڈی او ولایت آباد سب ڈویژن عمار علی رضا صدیقی نے بجلی چورمحمد طارق اور پرائیویٹ الیکٹریشن محمد اکرم کے خلاف تھانہ شاہ شمس میں مقدمات کے اندراج کے لئے درخواستیں دیدی ہیں اور بجلی چوری کی مدمیں بجلی چور کو بھاری جرمانہ عائد کیا جا رہا ہے۔



















