Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

جنوبی پنجاب کے ایک کروڑ 36لاکھ 64ہزار 869 لوگوں کو ویکسین لگادی گئی

این سی او سی کی سفارشات کی روشنی میں پنجاب حکومت کی خصوصی ہدایات پر جنوبی پنجاب میں لوگوں کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کا عمل پوری طرح جاری ہے۔
اب تک جنوبی پنجاب کے گیا رہ اضلاع میں ایک کروڑ 36لاکھ 64ہزار 869 لوگوں کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔
ترجمان محکمہ صحت جنوبی پنجاب کے مطابق اب تک جنوبی پنجاب میں 13لاکھ 17ہزار 591لوگوں کے ٹیسٹ لیے گئے ہیں، جن میں سے 59479 مثبت جبکہ 1236315منفی آئے۔
جنوبی پنجاب میں کورونا ویکسین مراکز کی تعداد 22 ہے جن میں 13مراکز 24/7کام کررہے ہیں۔
سیکریٹری صحت جنوبی پنجاب محمد اجمل بھٹی نے جنوبی پنجاب کے تمام چیف ایگزیکٹیو افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا ویکسین لگانے کا عمل مزید تیز کیا جائے، اور محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کی روشنی میں تمام لوگوں کو ویکسین لگانے کے لیے ٹیمیں بھیجی جائیں۔ معذور اور بزرگ افراد کی ویکسینیشن ان کے گھروں میں جاکر کی جائے۔
مزید یہ کہ انہوں نے تمام لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا ایس اوپیز پر پوری طرح عملدرآمد کریں۔ ماسک لازمی پہنیں اور سماجی فاصلہ ہرصور ت یقینی بنایا جائے تاکہ کورونا سے نجا ت حاصل کرکے پھر سے زندگی کے معمولات بحال کیے جاسکیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button