Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

گراں فروشی کی روک تھام کیلئے کریک ڈاؤن: 5 دکاندار گرفتار 4 پٹرول پمپ بھی سیل

ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے گزشتہ روز بھی گراں فروشی کی روک تھام کیلئے کریک ڈاؤن جاری رکھا، اس موقع پر سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی پر 5 دکاندار گرفتار کرکے مقدمات درج کرادیے گئے ، جبکہ پیمانہ جات درست نہ ہونے پر 4 پٹرول پمپ بھی سیل کردیے گئے۔
کریک ڈاؤن کے دوران اے سی صدر عدنان بدر اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے ضلع کے مخلتف علاقوں میں کارروائیاں کیں۔
پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزوں کو 1 لاکھ روپے سے زائد جرمانے بھی عائد کئے۔
اسسٹنٹ کمشنر صدر عدنان بدر نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر چکن کی سپلائی لائن خصوصی مانیٹر کی جارہی ہے۔
عوام کو ریلیف دینے کیلئے مہنگائی کے مرتکب مافیا کو شکنجہ میں لینگے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button