زکریا یونیورسٹی کا سیاسی موسم گرم : یو ٹی ایف کی اپیل منظور، تمام امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے گئے

بہاءالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے سالانہ الیکشن کے باعث سیاسی درجہ حرارت گرم ہے۔
پیر کے دن کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ تھی اور گزشتہ روز ابتدائی جانچ پڑتال کے مطابق یونیورسٹی ٹیچرز فورم سے تعلق رکھنے والے مجلس عاملہ کے 8 امیدواران کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کی اطلاع دی گئی , جس کو یونیورسٹی ٹیچر ز فورم(یو ٹی ایف) نےمسترد کردیا۔
یو ٹی ایف ارکان کا کہنا تھا کہ ان کی جانب سے مجلس عاملہ کیلئے صرف 11 کاغذات نامزدگی داخل کرائے گئے تھے اور 12ویں کاغذات نامزدگی کے بارے میں یو ٹی ایف کی طرف سے لاعلمی کا اظہار کیا گیا تھا۔جس پر الیکشن کمشنر کو اپیل کی گئی اور اس ضمن میں جب 12ویں امیدوار سے رابطہ کیا گیا تو اس نے اپنے کاغذات نامزدگی سے لاتعلقی کا اظہار کیا جس کے بعد یونیورسٹی ٹیچرز فورم کے تمام امیدواران کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے۔
اس سلسلے میں یونیورسٹی ٹیچرز فورم کے سیکرٹری پروفیسر ڈاکٹر آصف یاسین کا کہنا ہے یو ٹی ایف کے تمام امیدوار ان کے کاغذات نامزدگی منظور ہوچکے ہیں۔
گزشہ روز مخالفین من گھڑت خبروں اور منفی پروپیگنڈہ کا سہارا لے کر یو ٹی ایف کو بدنام کرنا چاہتے تھے تاہم ان کا یہ حربہ کامیاب نہ ہوسکا۔
یو ٹی ایف اپنے اتہادیوں کی اسپورٹ کے ساتھ میدان میں اترے گی اور تمام سیٹوں پر کامیابی حاصل کرے گی۔



















