Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

کپاس کی امدادی قیمت کو یقینی بنانے کیلئے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے افسران کاکاٹن جننگ فیکٹریوں کا دورہ

کپاس کی امدادی قیمت کو یقینی بنانے کے لیے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے افسران نے خانیوال، کبیر والا، جہانیاں، لودھراں اور بہاولپور میں مختلف کاٹن جننگ فیکٹریوں کا دورہ کیا۔
مقامی جنرز و کاشتکاروں سے کپاس کی موجودہ صورت حال، پیداوار اور اوپن مارکیٹ میں پھٹی کے ریٹس اور حکومتی پالیسیوں بارے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر ٹی سی پی کے افسران کا کہنا تھا کہ اس سال کپاس کی فصل بہت اچھی ہے فی ایکڑ پیداوار بہتر ہے اور اوپن مارکیٹ میں کپاس کے ریٹس بہت مناسب ہیں جس سے کسان مطمئن ہیں۔ حکومت نے کپاس کے کاشتکاروں کی مالی معاونت اور کپاس کی پیداوار کو مستحکم کرنے کے لیے کم سے کم ریٹ پانچ ہزار روپے فی من مقرر کیا ہے۔ اگر اوپن مارکیٹ میں پھٹی کا ریٹ پانچ ہزار روپے فی من سے نیچے آتا ہے تو وفاقی حکومت کے اشارے پر ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کاشتکاروں کو بہتر معاوضہ دینے کے لیے اور اوپن مارکیٹ میں پھٹی کے ریٹ کو بہتر کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے گا اور گورنمنٹ کے منظور شدہ طریقہ کار کے مطابق پھٹی/ روئی کی خریداری عمل میں لائی جائے گی۔
اگر گریڈ تھری کی کپاس اوپن مارکیٹ میں پانچ ہزار روپے فی من سے کم ہوگی تو ٹی سی پی گورنمنٹ کے منظور شدہ انٹروینشن پلان کے مطابق کاشتکاروں کی بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرے گی۔
جنرز کو پابند کیا جائے گا کہ وہ کاشتکاروں سے مقرر کردہ سرکاری نرخ کے مطابق پھٹی کی خریداری کو یقینی بنائیں۔ ٹی سی پی افسران کا مزید کہنا تھا کہ اگر پھٹی/روئی کے ریٹ مقرر کردہ پانچ ہزار روپے فی من سے کم ہوتے ہیں تو ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان پھٹی کی مقررہ نرخوں پر خریداری یقینی بنائیگی اس پر کاٹن فیکٹری مالکان اور کپاس کے کاشتکاروں نے اطمینان کا اظہار کیا ، اور موجودہ حکومت کی کسان دوست پالیسیوں اور دیگر احسن اقدامات کی تعریف کی۔
اس موقع پرایگزیکٹیو ڈائریکٹر (فنانس) ٹی سی پی شکیل احمد، جنرل منیجر ایل پی سی اینڈ کیو اے ڈی ٹی سی پی کراچی، ڈپٹی سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب آصف رضا سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button