ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب کا بہاولپور کی ترقیاتی سکیموں کو جائزہ لینے کےلئے اجلاس

ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب کیپٹن (ریٹائرڈ) ثاقب ظفر نے ڈپٹی کمشنر آفس بہاولپور میں منعقدہ ایک اعلی سطح اجلاس کی صدارت کی۔
اجلاس میں کمشنر بہاول پور ڈویژن کیپٹن محمد ظفر اقبال اور ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے بریفنگ دی۔
اجلاس میں جنوبی پنجاب کے مختلف ڈیپارٹمنٹس کے ایڈمنسٹریٹیو سیکرٹریز نے شرکت کی جن میں سیکرٹری سکول ایجوکیشن ڈاکٹر احتشام انور مہار، سیکرٹری زراعت ثاقب علی عطیل، سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ سید شعیب اقبال، سیکرٹری لائیو سٹاک آفتاب پیرزادہ، سیکرٹری سروسز نوشین ملک، سیکرٹری جنگلات سرفراز مگسی، سیکرٹری بورڈ آف ریونیو ظہیر عباس ملک، سیکرٹری انہار عامر خٹک، ایڈیشنل سیکرٹری کوآرڈینیشن جنوبی پنجاب رضوان قدیر شامل تھے۔
ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب کیپٹن (ریٹائرڈ) ثاقب ظفر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام ترقیاتی سکیمیں بروقت اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کی جائیں اور فیلڈ میں جاکر منصوبوں کی کوالٹی کو چیک کیا جائے۔انہوں کے کہا ہے کہ منصوبوں کی بروقت تکمیل سے ہی عوام ان کے ثمرات سے مستفید یو سکتے ہیں۔
ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے کہا ہے کہ ڈویژنل اور ضلعی انتظامیہ عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے اوپن ڈور پالیسی پر عمل کرے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے گراں فروشی کو کنٹرول کرنے کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں۔
اس موقع پر کمشنر بہاول پور ڈویژن کیپٹن ر محمد ظفر اقبال اور ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے بریفنگ دی۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ بہاول پور ضلع میں سالانہ ترقیاتی پروگرام 2021-22ء کے تحت 186ترقیاتی سکیموں پر کام شروع کیا گیا ہے جن کا تخمینہ لاگت 15755 ملین روپے سے زائد ہے۔ ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکج 2021-22ء کے تحت 144ترقیاتی سکیموں پر کام کا آغاز کیا گیا ہے جن کا تخمینہ لاگت 12398.77 ملین روپے ہے۔کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام فیز IIIکے تحت 82ترقیاتی سکیموں پر تعمیراتی کام جاری ہے جن کا تخمینہ لاگت 799 ملین روپے سے زائد ہے۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول پروگرام (SAP-I)کے تحت 263ترقیاتی سکیموں پر کام شروع کیا گیا جن کا تخمینہ لاگت 468 ملین روپے سے زائد ہے اور اب تک 254ترقیاتی سکیمیں مکمل کر لی گئی ہیں۔
اسی طرح پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول پروگرام (SAP-II)کے تحت 204ترقیاتی سکیمیں شروع کی گئیں جن کا تخمینہ لاگت 449 ملین روپے سے زائد ہے اور اب تک 173ترقیاتی سکیمیں مکمل کر لی گئی ہیں جبکہ پائیدار ترقیاتی اہداف پروگرام (SAP-III)کے تحت ضلع بھر میں 275ترقیاتی سکیمیں شروع کی گئیں جن کا تخمینہ لاگت 429 ملین روپے سے زائد ہے اور اب تک 9سکیمیں مکمل کی جا چکی ہیں۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ گراں فروشی کے خاتمہ کے لئے بھرپور انداز میں کام کیا جا رہا ہے۔ انتظامی افسران سبزی و فروٹ منڈی میں نیلامی کے امور کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ کر رہے ہیں اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں متحرک ہیں۔
ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے بتایا کہ یکم ستمبر سے 30ستمبر کے دوران پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 35647دکانوں، ریڑھیوں، مارکیٹس اور دیگر کاروباری مراکز میں اشیائے خوردونوش کے نرخ چیک کئے اور خلاف ورزی پر 3983700 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
گراں فروشی پر 208دکانداروں کے خلاف متعلقہ تھانوں میں ایف آئی آر درج کرائی گئیں اور 809افراد گرفتار کئے گئے۔
اجلاس میں شان رحمت اللعالمینؐ کے حوالہ سے کئے جانے والے انتظامات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ڈویژنل سطح پر سیرتؐ کانفرنس طلبہ کے مابین مقابلہ تقاریر و کوئز اور محفل سماع منعقد ہو گی۔
اس موقع پر کورونا کی صورت حال، انسداد پولیو اور ڈینگی سے تحفظ کے لئے بروئے کار لائے گئے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔



















