Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

اسد عمر سی پیک پر غلط خبریں پھیلانے والوں پر برس پڑے

وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر نے پاک چین اقتصادی منصوبے کے حوالے سے منفی یا غلط خبریں پھیلانے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
اسلام آباد میں سی پیک چیئرمین کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں اسد عمر نے سی پیک پر غلط خبروں کا پرچار کرنے والوں پر کھل کر تنقید کی اور برہمی کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ سی پیک پر غلط خبروں کا مقصد دنیا کو غلط تاثر دینا ہے، جس میں ہمارے پاکستانی بھی شامل ہیں، سی پیک پر ساری معلومات بار بار شیئر کی گئی حکومت نے کچھ نہیں چھپایا، سی پیک پر اس حکومت کے آنے کے بعد زیادہ کام ہوا۔
انہوں نے پروپیگنڈا کرنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک کے حوالے سے پاکستان کا کوئی نقصان نہیں ہو رہا اور نہ ہی چین کی طرف سے کوئی تنقید کی جارہی ہے۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ ’مغربی دنیا اور ممالک سے 74 فیصد قرضےلیےگئے، پاکستان کو 74 فیصد قرضوں سے خطرہ نہیں تو چین کے 26 فیصد قرضوں سے کیسے خطرہ ہوسکتا ہے؟

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button