Breaking NewsEducationتازہ ترینجرائم کی دنیا
کنٹرولر آفس کے دروازے کھلے رہے،جمشید دستی نہ آئے

زکریا یونیورسٹی کے زیر اہتمام ہونے والے ایل ایل بی کے امتحانات میں نقل لگانے اور جعلی امیدوار بیٹھانے کے کیس میں سابق ایم این اے بے بس دکھائی دے رہے ہیں اور یونیورسٹی کے انضابطی کمیٹی کے سامنے پیش ہونے میں لیت ولعل سے کام لے رہے ہیں۔

گزشتہ روز بھی یونیورسٹی کے کنٹرولر آفس کے دروازے کھلے رہے اور کمیٹی کے ارکان انتظار کرتے رہے مگر جمشید دستی نے نا آنا تھا اور نہ وہ آئے ، انہیں تین بار نوٹس جاری کئے گئے مگر انہوں نے کمیٹی کے سامنے پیش ہوکر موقف نہیں دیا ۔
کنٹرولرآفس ذرائع کے مطابق قانونی طور پر جمشید دستی پرا لزامات ثابت ہوچکےہیں اور ان کوموقف دینے کےلئے تمام تقاضے بھی پورے کرلئے گئے ہیں اب کمیٹی اپنے فیصلے کو جاری کرے گی۔


















