Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

پاکستان میں ربیع الاول 1443 ہجری کا چاند نظر آگیا

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے ربیع الاول کا چاند نظر آنے کا اعلان کردیا۔
یکم ربیع الاول کل بروز جمعہ 8 اکتوبر کو ہوگی اسی طرح 12 ربیع الاول بروز منگل 19 اکتوبر کو منائی جائے گی۔
ماہ ربیع الاول 1443 ہجری کے چاند کی رویت کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی اسلام آباد کا اجلاس وزارت مذہبی امور پاک سیکرٹریٹ اسلام آباد میں منعقد ہوا۔
اجلاس کی صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر نے کی، جب کہ رویت ہلال کمیٹی اسلام آباد کے ارکان کے علاوہ، سپارکو، محکمہ موسمیات اور وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔
ماہ ربیع الاول امت مسلمہ کے لیے خاص اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس مہینے نبی آخرالزماں ﷺ کی دنیا میں آمد ہوئی، پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پوری دنیا کے لئے عملی نمونہ بن کر آئے اور وہ ہر شعبے میں اس اوج کمال پر فائز ہیں کہ ان جیسا کوئی تھا اور نہ ہی قیامت تک آسکتا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button