عشرہ شان رحمت العالمین بھرپور طریقے سے منانے کا فیصلہ

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈویژن بھر میں عشرہ شان رحمت العالمین بھرپور طریقے سے منانے کا فیصلہ کیا گیا۔
اس سلسلے میں کمشنر ملتان ڈویژن نے انتظامات بارے اجلاس کی صدارت کی۔انہوں نے کہا کہ اضلاع، ڈویژن کی سطح پر قرات اور نعت کے مقابلے منعقد کئے جائیں گے۔خواتین کیلئے میلاد النبی کا خصوصی انعقاد کیا جائے گا۔ تمام افسران و اہلکار ربیع الاول کے حوالے سے سپیشل بیجز لگائیں گے۔اضلاع کے داخلی خارجی راستوں، اہم عمارات کو بھی سجایا جائے۔ڈویژن،اضلاع کی سطح پر سیرت النبی کانفرنس منعقد کیے جائیں گے۔
کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہر مسلمان کی بے حد جذباتی وابستگی ہے۔نبی سے محبت،ختم نبوت ہمارے ایمان کا لازمی حصہ ہے۔ عشرہ شان رحمت العالمین میں سیرت النبی پر تقریری مقابلے کرائے جائیں گے۔
ہسپتالوں، پناہ گاہوں، دارالامان، جیلوں میں مٹھایاں پھل تقسیم کئے جائیں گے۔
محکمہ اطلاعات عشرہ رحمتہ اللعالمین کا فوکل محکمہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت کا یہ قابلِ تحسین اقدام ہے۔
اجلاس میں ڈویژن کے ڈ پٹی کمشنرز اور محکموں کے افسران شریک ہوئے ، جبکہ ڈپٹی کمشنرز کی جانب سے تفصیلی جامع پلان بھی جمع کروا دیا گیا۔


















