سرکاری نادھندگان کی جائیدادوں کو ضبط کرکے انکا ریونیو ریکارڈ بلاک کرنے کا فیصلہ

ڈپٹی کمشنر ملتان عامر کریم خاں نے کہا کہ حکومت پنجاب کے ریونیو میں اضافے کیلئے زرعی و آبیانہ ٹیکسوں سمیت ریونیو واجبات کو فوری وصول کیا جائے۔
عرصہ دراز سے سرکاری نادھندگان کی جائیدادوں کو ضبط کرکے انکا ریونیو ریکارڈ بلاک کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ریونیو افسران نے کارکردگی بہتر نہ کی تو سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گیا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر آفس میں ریونیو افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طیب خان اور اسسٹنٹ کمشنرز بھی اس موقع پر موجود تھے۔
ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق ڈیجیٹل گرداوری کو فوری مکمل کیا جائے اور شہریوں کے شناختی کارڈز کا پراپرٹی ریکارڈ میں اندراج بھی یقینی بنایا جائے۔
عامر کریم خاں نے کہا کہ اسٹامپ ڈیوٹی اور رجسٹری فیسوں کی ریکوری سسٹم کو بھی شفاف بنایا جائے اور حکومت کی جانب سے مقرر کردہ اہداف کو حاصل کیا جائے۔
اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طیب خان نے تفصیلی بریفننگ بھی دی۔


















