Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

موسم سرما کے لیے ٹرینوں کا نیا ٹائم ٹیبل جاری کر دیا گیا

ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ موسم سرما کے لیے ٹرینوں کا نیا ٹائم ٹیبل جاری کیا گیا ہے، جو 15 اکتوبر سے نافذ العمل ہوگا۔
دھابیجی اور میرپور خاص کے شہریوں کے لیے خوش خبری ہے کہ لاک ڈاؤن میں بند کی گئی شاہ لطیف ایکسپریس کو ان دو شہروں کے درمیان سفر کے لیے بحال کر دیا گیا ہے۔
نئے ٹائم ٹیبل کے مطابق ملت ایکسپریس کو جہانیاں اور دنیا پور ریلوے اسٹیشن پر اسٹاپ کرنے کی اجازت ہو گی، جب کہ مختلف اسٹیشنز پر اپ اینڈ ڈاؤن کی 9 ٹرینوں کے اسٹاپ ختم کر دیے گئے۔
خیبر میل (2DN) کا خیرپور ریلوے اسٹیشن، بہاؤالدین زکریا ایکسپریس کا سرہاری ریلوے اسٹیشن، اٹک پسنجر کا سوہان برج ریلوے اسٹیشن، جنڈ پسنجر کا کنجور ریلوے اسٹیشن، موہنجو داڑو پسنجر کا انرپور، بڈھا پور، گوپانگ، کھنوٹ، منجند، سن، بوبک روڈ، اور خدا آباد کے اسٹاپ ختم کر دیے گئے ہیں۔
ملت ایکسپریس ملتان سے روٹ تبدیل کر کے براستہ لودھراں، جہانیاں، خانیوال سے کراچی جائے گی، نئے اوقات کے مطابق مہران ایکسپریس میرپور خاص سے صبح 5 بجکر 45 منٹ پر روانہ ہوگی۔
اٹک پسنجر (201UP) ماڑی انڈس سے 3 بجے روانہ ہوگی، موہنجو داڑو ایکسپریس کوٹری سے صبح 10 بجکر 15 منٹ پر روانہ ہوگی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button