واپڈا ٹاون فیز تھری کا اختتام قریب آگیا، الیکشن میں الاٹیز کو ووٹ کے حق سے محروم کردیا

ملتان : واپڈا ٹاون کوآپریٹو سوسائٹی کے الیکشن 17اکتوبر کو ہونے جارہے ہیں جو واپڈ ا ٹاون فیز تھری کے مستقبل کافیصلہ کریں گے ، مگر مافیاز کی جنگ میں اس فیز کے الاٹیز کو ووٹ کے حق سے محروم کردیاگیا ہے اور اس پراجیکٹ کو ختم کرنے کا پلان بھی تیا ر کرلیاگیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سارے پلان کےلئے سرکل رجسٹرار لاھور جلیل قریشی، علیم خاں کو خریدا گیا اور پنجاب رجسٹرار اظہر حیات تک اپروچ کرائی گئی، اس معاملے میں میپکو اتھارٹی اور میپکو ھائیڈرو الیکٹرک لیبر یونین کی گروپ بندی بھی اس پراجیکٹ کو نقصان پہنچ رہی ہے ،میپکو کے چیف ایگزیکٹیوز، کی عدم دلچسپی اور یونین کی گروپ بندی نے لیبر کا فیز تھری ٹاون برباد کر دیا۔
جس کے بعد اس منصوبے کو پرائیویٹ افراد کے حوالے کرنے کی ٹھان لی گئی ہے اس بارے میں میپکو انجینئرز ایسوسی ایشن بھی گروپ بندی کا شکار نظر آتی ہے جبکہ میپکو میں ھائئڈرو لیبر یونین کے دو گروپس کھل کر آمنے سامنے آگئے ہیں جبکہ یہ دونوں گروپس سابق سیکریٹری سعید خاں مرحوم سے مفاد اٹھانے والے ہیں۔
چودھری خالد گروپ واپڈا ٹاون کے ایک بڑے مافیا جو سعید خان کا بینیفشری ہے کا ساتھ دے رھا ھے۔اور چیف ایگزیکٹیو میپکو بھی اسی گروپ کےساتھ ھے جبکہ چودھری غلام رسول ریجنل چیئرمین ھائیًڈرویونین بھی ماضی میں اس گروپ سے فائدہ اٹھا چاہے واپڈا ٹاون فیز ٹو میں داماد کے لیے سعید خاں سے مفت قیمتی کوٹھی بھی مفت حاصل کی، کل کے ککھ پتی آج کے کروڑ پتی بن چکے ہیں۔
زرائع کا کہنا ہے کہ کرپشن کا بادشاہ سابق سیکریٹری واپڈا ٹاون ملک مجید رند گروپ نے بھی دوبارہ فیز تھری کا الیکشن لڑنے کے لیے سر اٹھا لیا ہے اسی وجہ سے فیز تھری کے کے الاٹیز کو ووٹ کے حق سے محروم کیا گیا ۔
اب فیز ون۔اور فیز ٹو کے رھاشیوں پر مشتمل فیز تھری کے لیے الیکشن ھوں گے جس میں کرپشن مافیا، ا یل۔ایم۔جی گروپ چودھری طاھر محمود(جن پر الزام ہے کہ وہ جعلی میڈیسن کے دھندے میں بھی ملوث ہیں ) واجد رسول، مقبول احمد ، رانا فاروق احمد، چٹے چودھری شاہ میدان میں اتریں گے اور اس گروپ کی ھائیڈرو یونین میپکو کا چودھری خالد گروپ، اور چند میپکو انجینئرز بھر پور سپورٹ کریں گے۔واپڈا ٹاون میں ایک مضبوط گروپ حبیب الرحمن سنگھیڑا اورسدھیر اعوان پر مشتمل ہے ۔
جو الیکشن کے لیے میدان میں اتر رھا ھےس گروپ کی سپورٹ کھلم۔کھلا چودھری غلام رسول گرورپ میپکو انجینئرز گروپ کریں گےجبکہ ان سب مافیا کا مقابلے کرنے کےلئے واپڈا ٹاون کے رہائشیوں نے بھی اپنا ایک گروپ بنالیا ہے جوالیکشن کےلئے میدان میں اترے گاجس کے تمام امیدوار آزاد ہوں گے جس کو مدنظررکھتے ہوئے چودھری طاھر محمود، واجد رسول نے اپنے گروپس کو جتانے کے لیے میپکو ملازمیں کو خریدنے کے لیے حکمت عملی تیار کر لی ھے۔
الیکشن جیتنے کی صورت میں ایک بڑی ھاوسنگ سوسائٹی کو یہ فیز تھری. دے دیا جاے گا، اور کچھ رقبہ رائل آرچڑ کو فروخت کر دیا جاے گا جس کے بعد واپڈا ٹاون فیز تھری کا نام بھی ختم کر دیا جاے گا اور اس طرح ایک عظیم منصوبے کو ختم کرنے کی سازش کو کامیاب بنایا جائے گا۔


















